بنگلہ دیش کے خلاف متنازع رن آؤٹ ، سلمان آغا کا ردعمل آگیا

بنگلہ دیش کے خلاف متنازع رن آؤٹ ، سلمان آغا کا ردعمل آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سلمان آغا نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے متنازع رن آؤٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مخالف کھلاڑی کی جگہ ہوتے تو بالکل الگ فیصلہ دیتے۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے سلمان آغا کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کیا تھا، جس پر پاکستانی لے باز نے میدان سے جاتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔

یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 39 ویں اوور میں پیش آیا جب وہ نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود تھے ، میچ  کے دوران قومی کپتان محمد رضوان نے گیند کو دفاعی انداز میں کھیلتے ہوئے سیدھا باولر کی جانب دھکیل دیا ، اس دوران گیند ہلکے سے نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود سلمان علی آغا سے ٹکرا گئی جبکہ بنگلہ دیش کے بولر مہدی حسن مرزا بھی ان سے ٹکرا گئے۔

واقعے کے بعد سلمان علی آغا اپنی کریز سے باہر تھے اور جھک کر گیند اٹھا کر باولر کو واپس دینے کی کوشش کر رہے تھے تاہم مہدی حسن مرزا نے ان سے پہلے گیند اٹھائی اور وکٹ پر مار کر انہیں رن آؤٹ کردیا۔

اس واقعے کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی دیکھنے کو ملی اور بنگلہ دیشی ٹیم کی اس حرکت کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :شاہین شاہ آفریدی کے مداحوں کیلئے بری خبر ، اہم لیگ سے دستبردار

سابق پاکستانی کرکٹرز رمیز راجا اور حمد حفیظ نے بھی مہدی حسن کی اس حرکت کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان آغا نے کہا کہ قانون کے مطابق رن آؤٹ درست تھا لیکن ان کے خیال میں اس موقع پر اسپورٹس مین اسپرٹ کو ترجیح دینی چاہیے تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں لگا گیند بیٹ اور پیڈ سے لگنے کے بعد ڈیڈ ہو چکی تھی، اسی لیے وہ گیند واپس بولر کو دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،  پاکستان نے مقررہ 47.3 اوورز میں 274 رنز بنائے جس کے بعد ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ بارش کی وجہ سے روک دی گئی۔ بارش کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو بنگلا دیش کو 32 اوورز میں 243 رنز کا ہدف ملا، لیکن پوری ٹیم صرف 114 رنز بنا سکی اور پاکستان 128 رنز سے جیت گیا۔

تین میچوں کی اس ون ڈے سیریز ایک، ایک سے برابر ہو گئی ہے اور فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *