امریکی صدر ٹرمپ کے وزیر اعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ریمارکس،نیا کیا کہہ دیا؟

امریکی صدر ٹرمپ کے وزیر اعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ریمارکس،نیا کیا کہہ دیا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ذکر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیرِ اعظم بہت اچھے آدمی ہیں ایک انتہائی قابل اور باشعور رہنما ہیں۔  شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ٹرمپ جنگ نہ رکواتے تو لاکھوں افراد مارے جاتے 

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے شہباز شریف کی تعریف کی ہو۔ اس سے قبل بھی امریکی صدر متعدد مواقع پر پاکستانی وزیرِ اعظم کے کردار اور قیادت کی تعریف کر چکے ہیں، خاص طور پر عالمی امن اور خطے میں کشیدگی کم کرنے میں ان کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر حملوں سے متعلق ٹرمپ کا نیا اعلان

پاکستان کی حکومت نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران امن کے قیام کے لیے پر زور ٹیلی فونک سفارتکاری کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلسل عالمی رہنماؤں کے ساتھ رابطوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان کے رہنما تہران، ریاض، ابوظبی، قاہرہ، استنبول اور برسلز میں لیڈروں سے بات چیت کر کے خطے میں جنگ بندی اور مذاکرات کے فروغ کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کے حالیہ بیان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر بھی شہباز شریف کی قیادت اور دور اندیشی کو تسلیم کیا جا رہا ہے، اور ان کی سفارتی مہارت کو خطے میں امن قائم رکھنے کی کلید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *