پاکستان تیزی سے عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک کے طور پر اپنی شناخت مضبوط کر رہا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے 101 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو گیا ہے، جو ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ بہتری محض درجہ بندی تک محدود نہیں بلکہ اس کے پیچھے پاکستان کی فعال سفارتکاری، علاقائی تنازعات میں توازن قائم رکھنے کی کوششیں اور عالمی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات شامل ہیں۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان نے حساس بین الاقوامی معاملات میں بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے اہم کردار ادا کیا، جس سے کشیدگی میں کمی آئی۔ اسی مؤثر حکمت عملی نے پاکستان کے عالمی امیج کو بہتر بنانے میں مدد دی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی پالیسی تسلسل کے ساتھ جاری رہی تو نہ صرف پاسپورٹ کی رینکنگ مزید بہتر ہو سکتی ہے بلکہ سرمایہ کاری، سیاحت اور بین الاقوامی تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔