امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا جس میں وہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر نیچے پارکنگ ایریا میں جا گرا اور مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پائلٹ طیارے کو کریش لینڈنگ کے ذریعے محفوظ انداز میں اتارنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم دورانِ لینڈنگ طیارہ قابو سے باہر ہو گیا اور قریبی بجلی کی تاروں سے جا ٹکرایا۔ ٹکر کے نتیجے میں تاروں میں شدید شعلے بھڑک اٹھے اور علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔
حادثے کے بعد طیارہ ایک پارکنگ ایریا میں جا گرا جہاں وہ بری طرح تباہ ہو گیا۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا تاہم اسے زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
اس سے قبل امریکا ایران جنگ میں بھی امریکی طیاروں کے مار گرائے جانے کے واقعات سامنے آے ہیں یوں امریکا کی فضائیہ کے لڑاکا طیارہ ہوں یا دیگر طیارے ان کے فضائی ٹیکنالوجی پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں