21لاکھ افراد نے رمضان نگہبان کارڈ سے 12500وصول کر لیے؟مزید کتنے افراد رقم وصول کریں گے اور کیسے ؟

21لاکھ افراد نے رمضان نگہبان کارڈ سے 12500وصول کر لیے؟مزید کتنے افراد رقم وصول کریں گے اور کیسے ؟

پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران اب تک 25 لاکھ سے زائد نگہبان رمضان کارڈز تقسیم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت رمضان کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑے اقدامات کر رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ اب تک 25 لاکھ 3 ہزار 897 نگہبان رمضان کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ 21 لاکھ سے زائد کارڈز کے ذریعے شہری اپنی رقم نکلوا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کو مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق یکم رمضان سے یکم مارچ تک صوبے بھر کے 422 مقامات پر سرکاری سطح پر افطاری کا انتظام کیا گیا جہاں ہزاروں افراد مستفید ہوئے۔ اس کے علاوہ 1 ہزار 763 نگہبان رمضان بازاروں میں شہریوں کو اشیائے خورونوش کی فراہمی سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان ریلیف پیکج،12500روپے لینے والوں کیلئے بڑی شرط ختم،اب پیسے کیسے ملیں گئے۔تفصیلات جانیے

اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے بھی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی لاگت میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور 67 سے زائد شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی لوکل گورنمنٹ کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کے تحت 6100 کلومیٹر سیوریج لائن بچھائی جائے گی جبکہ 189 کلومیٹر مضبوط واٹر ڈرینز تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 181 لوکل گورنمنٹ ادارے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے منصوبوں پر کام کریں گے اور 83 ڈسپوزل اسٹیشن بھی قائم کیے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق ہاؤسنگ سیکٹر میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے 9 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بھی تعمیر کیے جائیں گے جبکہ مجموعی طور پر 358 لوکل گورنمنٹ ادارے ان منصوبوں کی تکمیل میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا مقصد رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا اور چھوٹے شہروں میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *