رمضان ریلیف پیکج،12500روپے لینے والوں کیلئے بڑی شرط ختم،اب پیسے کیسے ملیں گئے۔تفصیلات جانیے

رمضان ریلیف پیکج،12500روپے لینے والوں کیلئے بڑی شرط ختم،اب پیسے کیسے ملیں گئے۔تفصیلات جانیے

رمضان المبارک میں مستحقین کی مالی امداد کیلئے شروع کیے گئے پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا حکومت نے مالی امداد کے حصول کے لیے بینک اکاؤنٹ کی لازمی شرط ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد مستحقین کے لیے رجسٹریشن کا نیا اور آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب امداد حاصل کرنے کے لیے بینک اکاؤنٹ ہونا ضروری نہیں ہوگا۔ اس سے قبل حکومت نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے شرط عائد کی تھی کہ تمام مستحقین کا بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے، تاہم اس فیصلے پر صوبے بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ شہریوں، سماجی حلقوں اور مقامی نمائندوں نے اسے غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے بینکنگ سہولیات تک رسائی انتہائی مشکل ہے۔

خصوصاً دیہی علاقوں میں بڑی تعداد ایسے خاندانوں کی ہے جن کے پاس نہ تو بینک اکاؤنٹس موجود ہیں اور نہ ہی وہ بینکاری کے پیچیدہ مراحل سے واقف ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں ٹیکسی سکیم کا آغاز، بے روزگاروں کے لیے روزگار کا نیا دروازہ کھل گیا، آپ بھی گاڑی لے سکتے ہیں؟،جانیے

نئے طریقہ کار کے تحت اب مستحقین کی رجسٹریشن ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (شناختی کارڈ نمبر) اور موبائل فون نمبر کی بنیاد پر کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس نظام کے ذریعے امدادی رقم براہ راست مستحقین تک پہنچائی جائے گی، جس سے نہ صرف عمل آسان ہوگا بلکہ زیادہ سے زیادہ خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ہزاروں وہ خاندان بھی امداد حاصل کر سکیں گے جو بینک اکاؤنٹ نہ ہونے کے باعث فہرست سے باہر ہونے کے خدشے سے دوچار تھے۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نیا طریقہ کار شفافیت کو فروغ دے گا، رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرے گا اور مالی امداد کی بروقت فراہمی یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *