آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات کی  پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ چند مقامات پر بارش  کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم بعض علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں چترال، دیر، سوات، کالام، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو شامل ہیں، جہاں چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے، یہ بارش نہ صرف درجہ حرارت میں کمی کا باعث بن سکتی ہے بلکہ خشک موسم کی شدت کو بھی کم کرے گی۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ مری ، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے ، ان علاقوں میں بادلوں کی موجودگی موسم کو معتدل رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : بارش یا گرمی کی واپسی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے،  جس کے باعث گرمی اور خشک موسم برقرار رہ سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *