وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کی سہولت کے لیے ایک اور شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے “لاسٹ اینڈ فاؤنڈ” (Lost and Found) ڈیجیٹل پورٹل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے کو ڈیجیٹل اقدمات کو موثر اورفعال بنانے کے لیئے نئی سہلوت کا آغاز کیا ہے اور اس جدید سہولت کے بعد اب شہریوں کو شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ یا دیگر اہم دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے کے لیے تھانوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے بلکہ یہ تمام عمل گھر بیٹھے آن لائن مکمل کیا جا سکے گا۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد پولیس اسٹیشنز پر بوجھ کم کرنا اور شہریوں کو ذلت و خواری سے بچا کر ایک کلک پر قانونی کارروائی کا آغاز کرنا ہے۔ مریم نواز کے اس وژن کے تحت پنجاب کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کی مہم تیزی سے جاری ہے تاکہ سرکاری خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور تیزی لائی جا سکے۔
اب متاثرہ شہری پنجاب پولیس کی ویب سائٹ یا مخصوص ایپ کے ذریعے اپنی گمشدہ اشیاء کا اندراج کروا کر فوری طور پر ڈیجیٹل کاپی حاصل کر سکتے ہیں، جو متبادل دستاویزات بنوانے کے لیے قانونی طور پر کارآمد ہوگی۔ اس کارنامے کو عوامی سطح پر بھرپور پزیرائی مل رہی ہے کیونکہ اس سے وقت اور پیسے دونوں کی بچت ممکن ہو سکے گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں دیہی علاقوں کے لیے بڑا ریلیف، اسٹامپ ڈیوٹی یکساں کرنے کا آرڈیننس منظور

