نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ میری اپنے دوست وانگ یی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ ہیں، ان سے ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر خوشگوار گفتگو ہوئی اور ہم نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
It was pleasure to speak today with my friend, His Excellency Wang Yi, Member of the Political Bureau of the CPC Central Committee and Foreign Minister of the People’s Republic of China, on the evolving situation in the West Asia.
We reaffirmed the need to restore peace and…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 27, 2026

