ایران پر حملہ، گلگت میں احتجاج، مرکزی انجمن امامیہ کا مظاہرین کو پرامن رہنے کی اپیل پر مبنی اعلامیہ

ایران پر حملہ، گلگت میں احتجاج، مرکزی انجمن امامیہ کا مظاہرین کو  پرامن رہنے کی اپیل پر مبنی اعلامیہ

مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف عوامی احتجاجی ریلی کے انعقاد کے دوران عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔ علما کرام نے عوام کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتجاج کو شدت میں بدلنے اور قانون ہاتھ میں لینے سے ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کی بڑی سفارتی کامیابی، سری لنکن صدر کا پاکستان کے لیے بڑا اعلان

مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے اعلامیے کے مطابق امریکا، ناجائز ریاست اسرائیل اور ان کے حواریوں کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ، دنیا بھر کے حریت پسند انسانوں کے دلوں میں شدید غم و غصہ پیدا کر رہا ہے۔ اعلامیے میں حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ گلگت مرکز سے پرامن احتجاجی ریلی منعقد کی جائے گی۔

احتجاج کی تفصیلات

اعلامیے میں تمام غیرت مند مسلمانوں سے گزارش کی گئی کہ وہ نماز ظہرین کے بعد مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت سے نکلنے والی ریلی میں شرکت کریں، جبکہ جو مومنین گلگت نہیں پہنچ سکتے، وہ اپنے اپنے علاقوں میں پر امن احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ علما کرام نے ریلی میں نظم و ضبط، اتحاد اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ احتجاج پرامن انداز میں اور مؤثر طریقے سے انجام دیا جا سکے۔

ایران کی حمایت اور قومی یکجہتی

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے اور عوام کی یکجہتی اس وقت انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ علما کرام نے کہا کہ تمام مسلمان متحد رہیں، جذباتی ردعمل کے بجائے قانون اور شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے ایران کی حمایت کا پیغام دیں۔

مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے ترجمان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور اس پرامن احتجاج سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایران کے ساتھ یکجہتی کا پیغام جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *