ملتان سلطانز کی پی ایس ایل میں واپسی

ملتان سلطانز کی پی ایس ایل میں واپسی

ملتان سلطانز نئے مالکان کے ساتھ پاکستان سپر لیگ میں دوبارہ شامل ہو گئی ہے جب کہ سابقہ فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز کا نام تبدیل کر کے ملتان سلطانز رکھ دیا گیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ اعلان قذافی سٹیڈیم لاہور قذافی سٹیڈیم میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں سلمان نصیر، حمزہ مجید اور گوہر شاہ نے شرکت کی اور فرنچائز کی بحالی کے فیصلے سے متعلق تفصیلات بیان کیںپاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے میڈیا کو بتایا کہ گوہر شاہ نے سیالکوٹ سٹالینز کا نام تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی، جس کے بعد باقاعدہ قانونی اور انتظامی کارروائی مکمل کرتے ہوئے فرنچائز کا نام ملتان سلطانز رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے اہم جنوبی افریقی کھلاڑی کو ٹیم کا حصہ بنا لیا

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ لیگ کی برانڈ ویلیو بڑھانے اور شائقین کرکٹ کو مزید بہتر تفریح فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے، فرنچائز کے نئے مالکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب اور انتظامی ڈھانچے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملتان سلطانز کی ٹیم انتظامیہ مستقبل میں مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے درمیان متوازن انتخاب کی حکمت عملی اپنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔فرنچائز کے مالکان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو ایک مضبوط اور مسابقتی اسکواڈ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ پاکستان سپر لیگ میں بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ ملک کی مقبول ترین ٹی20 کرکٹ لیگ تصور کی جاتی ہے، جس میں مختلف شہروں کی نمائندگی کرنے والی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں ملتان سلطانز کی واپسی کو کرکٹ حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے اور شائقین کرکٹ اس فیصلے کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *