سرکاری ملازمین کو ہفتے میں کتنی چھٹیاں ہونگی؟ نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ملازمین کو ہفتے میں کتنی چھٹیاں ہونگی؟ نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے اقدامات کے تحت ہفتہ وار اضافی چھٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اور توانائی بچت سے متعلق حکومتی اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کیا ہے

۔کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں سرکاری اداروں میں جمعہ کے روز چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔ اس مقصد کے لیے حکومت کے اعلان کردہ اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں وزرا کا فیول بند، سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری کے اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے تاکہ ان اقدامات کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ان اقدامات کو بھرپور طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ وزارتیں اور ادارے کفایت شعاری کے تحت بند کی گئی گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو فراہم کریں جبکہ ورک فرام ہوم کو مؤثر بنانے کے لیے ہر وزارت اپنی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو ارسال کرے گی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *