پاکستان اور بنگلہ دیشن کے درمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ، ٹاس ہوگیا، شاہین آفریدی کا اہم فیصلہ

پاکستان اور بنگلہ دیشن کے درمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ، ٹاس ہوگیا، شاہین آفریدی کا اہم فیصلہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ یہ ڈے اینڈ نائٹ میچ  شیر بنگلہ نیشنل اسٹڈیم میں کھیلا جا رہا ہے اور بنگلہ دیش کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر’2:15‘ بجے آغاز ہوا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان ’شاہین شاہ آفریدی‘ نے ٹاس جیتنے کے بعد فیلڈنگ کو ترجیح دی، جس کا مقصد ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کر کے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں لانا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اس میچ میں 2 نئے کھلاڑی ’غازی غوری‘ اور ’سعد مسعود‘ کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹی 20 آج کھیلا جائیگا

ٹیم میں چند تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، جن میں زخمی ’حسین طلعت ‘ ٹیم سے باہر ہیں جبکہ ’شامل حسین‘ کو بھی ڈراپ کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ’ابرار احمد‘ کو ’محمد وسیم جونیئر‘ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

میزبان ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر ’مہدی حسن میراز‘ کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں  لٹن داس، نجم الحسین شانتو، تنزید حسین اور تسکین احمد جیسے اہم کھلاڑی شامل ہیں، جو میچ میں فرق ڈال سکتے ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں ’محمد رضوان‘، ’سلمان علی آغا‘، ’فہیم اشرف‘، ’حارث رؤف‘ اور کپتان ’شاہین شاہ آفریدی‘ جیسے کھلاڑی نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے موجود ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی فارم اور تجربہ اس میچ کے نتیجے پر بڑا اثر ڈال سکتا ہے۔

میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے قومی سلیکٹر ’عاقب جاوید‘ نے حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناکامی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شائقین اور میڈیا کو ہر خراب نتیجے کے بعد کسی ایک فرد کو موردِ الزام ٹھہرانے کی روایت ترک کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی کارکردگی مجموعی طور پر دیکھی جانی چاہیے، نہ کہ صرف کسی ایک کھلاڑی یا کپتان کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

ڈے اینڈ نائٹ میچ میں پہلے سیشن کے بعد مختصر وقفہ ہوگا اور دوسرا سیشن شام میں کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیلیں گی۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق میرپور کی پچ پر بیٹنگ ٹیم کے لیے ’220‘ سے ’230‘ رنز کا اسکور بہترین ثابت ہو سکتا ہے، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی بولرز کی ابتدائی کارکردگی میچ کے رخ کا تعین کرے گی، جبکہ بنگلہ دیشی بلے بازوں کو ابتدائی وکٹیں محفوظ رکھنے اور مضبوط شراکتیں قائم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ شائقین کرکٹ کو اس میچ میں پاکستان کی جانب سے نئی اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے کھیل کو دیکھنے کا بھی بہترین موقع ملے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *