بنگلہ دیش نے تیسر ے اور آخری میچ میں پاکستان کو 11رنز سے شکست دے کر ایک روزہ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی ،میچ انتہائی سنسنی خیز ہوا ۔
دو گیندوں پر پاکستان کو 11رنز چاہیے تاہم پاکستان کے کھلاڑی یہ سکور کرنے میں ناکام رہے اور بنگلہ دیش نے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرلی ۔
پاکستان کے سلمان علی آغا کی سنچری بھی کام نہ آئی اور بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 290 رنز بنائے پاکستان کو جیت کیلئے 291 رنز کا ٹارگٹ ملا تاہم پاکستان ٹیم نے 9وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنائے سلمان آغا نے سینچری بنائی تاہم وہ پاکستانی ٹیم کے کسی کام نہیں آئی ۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ کرکٹ مقابلے میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر تین مقابلوں پر مشتمل سیریز دو۔ایک سے اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی ٹیم 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 279 رنز بنا سکی اور یوں کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تاہم ان کی سنچری ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکی اور یہ اننگز رائیگاں چلی گئی۔ دیگر بلے بازوں میں سعد مسعود نے 38 رنز بنائے، عبدالصمد 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ غازی غوری نے 29 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ محمد رضوان صرف 4 رنز بنا سکے جبکہ صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے 6،6 رنز بنائے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 290 رنز اسکور کیے۔ بنگلہ دیش کے بلے باز تنزید حسن نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 107 رنز کی سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کو مضبوط مجموعہ فراہم کیا۔ ان کے علاوہ توحید ہری دوئے نے 48 رنز بنائے، لٹن داس 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سیف حسن نے 36 رنز اسکور کیے۔
گیند بازی کے شعبے میں بنگلہ دیش کے تسکین احمد نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
یوں ڈھاکہ میں کھیلے گئے اس فیصلہ کن مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر تین مقابلوں کی سیریز دو۔ایک سے اپنے نام کر لی، جبکہ پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔