پی ٹی اے نے موبائل صارفین کیلئے زبردست سہولت متعارف کرادی

پی ٹی اے نے موبائل صارفین کیلئے زبردست سہولت متعارف کرادی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے موبائل صارفین کے لیے ٹول فری نمبرز (0800) پر کالز مکمل طور پر مفت کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب موبائل فون سے 0800-XXXXX نمبرز پر کال کرنے پر کوئی چارج ادا نہیں کرنا ہوگا۔ اس سے قبل موبائل صارفین کو ٹول فری نمبرز پر کال کرنے کے چارجز ادا کرنا پڑتے تھے، جبکہ فکسڈ لائن صارفین کے لیے ٹول فری نمبرز پہلے ہی مفت تھے۔

صارفین کے تحفظ اور سہولت کے لیے پی ٹی اے نے اس معاملے کا نوٹس لیا۔ پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں، پی ٹی سی ایل، این ٹی سی اور سیلولر آپریٹرز سے بھی مشاورت کی، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے ٹول فری کالز کو مفت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی اے نے صارف دوست اور مساوی ٹیلی کام سہولیات کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار ! موبائل فون صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *