آئی پی ایل کو بڑا جھٹکا: دنیا کی مہنگی ترین لیگ بہترین بننے میں ناکام، پی ایس ایل ٹاپ 5 میں شامل

آئی پی ایل کو بڑا جھٹکا: دنیا کی مہنگی ترین لیگ بہترین بننے میں ناکام، پی ایس ایل ٹاپ 5 میں شامل

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ عالمی کرکٹ لیگز کی تازہ ترین رینکنگ نے کرکٹ کی دنیا میں سب کو حیران کر دیا ہے، جہاں مالی طور پر سب سے مضبوط سمجھی جانے والی انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل دنیا کی بہترین لیگ کا اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

گلوبل پلیئرز باڈی کی اس رپورٹ کے مطابق، انگلینڈ کی ‘دی ہنڈریڈ’ کو 75.2 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کی بہترین کرکٹ لیگ قرار دیا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی ‘ایس اے ٹی 20’ (SA20) 68 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

دنیا کی مہنگی ترین لیگ ہونے کے باوجود آئی پی ایل کو 62.6 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کو بہترین کا درجہ پانے کے لیے کھلاڑیوں کے حقوق (Players Rights) اور ان کی فلاح و بہبود کے نظام میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

رینکنگ میں چوتھا نمبر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (BBL) کا ہے جس نے 62.5 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، جبکہ پاکستان سپر لیگ (PSL) 48 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کی ٹاپ 5 بہترین لیگز میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

رینکنگ کے بقیہ حصوں میں امریکہ کی میجر لیگ کرکٹ (MLC) چھٹے، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی ساتویں، کیریبین پریمیئر لیگ آٹھویں، ابوظہبی ٹی 10 نویں اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (BPL) دسویں نمبر پر موجود ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ پی ایس ایل کا ٹاپ 5 میں آنا پاکستان کرکٹ کے معیار اور عالمی سطح پر اس کی قبولیت کا اعتراف ہے، تاہم آئی پی ایل کے لیے یہ نتائج ایک لمحہ فکریہ ہیں کہ صرف پیسہ ہی کسی لیگ کو عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر لانے کے لیے کافی نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کا آغاز: قذافی اسٹیڈیم میں کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *