پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل، نیا ڈیزائن سامنے آگیا

پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل، نیا ڈیزائن سامنے آگیا

پنجاب میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہننا شروع کر دیں گے۔ پہلے مرحلے میں لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جا رہا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں یونیفارم کی تبدیلی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ تیسرے مرحلے میں پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی نیا یونیفارم متعارف کرایا جائے گا۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے، جو سیف سٹیز اتھارٹی کے نظام سے منسلک ہوں گی۔ حکام کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کی مد میں لاکھوں روپے کی بچت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ایک اور شکست، پنجاب پولیس کی ’ارم خانم‘ نے بڑا مقابلہ جیت لیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *