نادرا کا الرٹ ,سم، بینک اور سہولیات سب خطرے میں

نادرا کا الرٹ ,سم، بینک اور سہولیات سب خطرے میں

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کو ایک واضح تنبیہ کی ہے، اگر شناختی کارڈ کی مدت ختم ہو جائے اور بروقت تجدید نہ کرائی جائے تو روزمرہ کی اہم سہولیات متاثر ہو سکتی ہیں۔نادرا کے مطابق، ملک بھر میں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں شناختی کارڈز کی معیاد ختم ہو چکی ہے، جس کے باعث شہری بینکنگ سروسز، موبائل سمز اور سرکاری و فلاحی پروگراموں سے محروم ہو سکتے ہیں۔                                                         یہ بھی پڑھیں۔نادرا دفاتر 2 دن بند رہیں گے ، بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اشتراک سے جاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 81 لاکھ سے زیادہ موبائل سمز ایسے شناختی کارڈز پر فعال ہیں جو ایکسپائر ہو چکے ہیں اور یہ سمز کسی بھی وقت بلاک کی جا سکتی ہیں۔نادرا نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ موبائل سروس جاری رکھنے کے لیے شناختی کارڈ کا فعال ہونا لازمی ہے۔

مزید یہ کہ اگر جون کے بعد بھی شناختی کارڈ کی تجدید میں تاخیر کی گئی تو اضافی فیس یا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔نادرا نے ان افراد کو بھی متوجہ کیا ہے جن کے پیارے وفات پا چکے ہیں ۔ان کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو فوری طور پر اپنے نام منتقل کروانا ضروری ہے۔شہری سہولت کے لیے اب صرف نادرا دفاتر ہی نہیں بلکہ پاک آئی ڈی ایپ اور ای سہولت مراکز کے ذریعے بھی شناختی کارڈ کی تجدید ممکن ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *