امریکا ایران مزاکرات، وفود کی آمد جاری، اسلام آباد میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

امریکا ایران مزاکرات، وفود کی آمد جاری، اسلام آباد میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر مذاکرات  آج اور  اہم مرکزی مرحلہ ہفتے کو  ہوگا، امریکی نائب صدر  جے ڈی وینس، امریکی مذاکرات کار  اسٹیو وٹکوف اور  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر  پاکستان آئیں گے۔

مزاکرات کیلئے آنے والے وفود کی سیکیورٹی کے لیے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون میں ہر قسم کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایرانی تجاویز پر حیران کن بیان سامنے آگیا

ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کریں گے۔پاکستان کی طرف سے اعلی سطح کے ان مزاکرات کیلئے بہترین فورم فراہم کیا ہے اور پوری دنیا اس وقت پاکستان کے حالیہ ثالثی کے کردار کو سراہا رہی ہے

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، محسن نقوی نے کہا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور کشنر پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔

ادھر  ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بند کمروں میں حساس بات چیت ہوگی، ڈیل وہی کریں گے جو امریکا کے بہترین مفاد میں ہوگی ۔

editor

Related Articles