پنجاب سے کراچی آنیوالی ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

پنجاب سے کراچی آنیوالی ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

پنجاب سے کراچی آنے والی ہزارہ ایکسپریس ملیر 15 کے قریب پٹری سے اتر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس کا بتانا ہے کہ ٹرین پنجاب سے کراچی پہنچی تھی کہ ملیر 15 کے قریب اس کے چند ڈبے پٹری سے اتر گئے، جس کے فوری بعد پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی مسافر یا عملے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی،  ٹرین کی بوگیوں کو دوبارہ پٹری پر چڑھانے اور ٹریک کلیئر کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کے حوالے سے اہم خبر آگئی

ریلوے ذرائع کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر متاثر رہی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو جلد از جلد روانہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *