رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا ؟سپارکو کی اہم پیشگوئی آگئی

رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا ؟سپارکو کی اہم پیشگوئی آگئی

سپارکو کی جانب سے بھی رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کمیشن برائے خلائی و بالا فضائی تحقیق (SUPARCO) نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے سائنسی اور فلکیاتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری 2026 کی شام 5 بجکر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔ 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہو جائے گی، جو کہ انسانی آنکھ سے چاند دیکھنے کے لیے ایک بہترین عمر سمجھی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک ، دنیا بھر میں اس سال روزہ کتنے گھنٹے کا ہو گا؟

سائنسی پیشگوئی کے مطابق 18 فروری کی شام ساحلی علاقوں میں سورج ڈوبنے اور چاند چھپنے کے درمیان کا دورانیہ تقریباً 59 منٹ ہوگا، جس کی بنیاد پر ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی سال میں دو بار رمضان ! فلکیاتی ماہرین کی حیران کن پیشگوئی سامنے آگئی

ترجمان سپارکو نے واضح کیا کہ سائنسی اعداد و شمار کی روشنی میں یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے، تاہم اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اور شرعی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *