پاکستان نے حالیہ برسوں میں سب سے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی، امریکی ماہر برائے جنوبی ایشیا بھی معترف

پاکستان نے حالیہ برسوں میں سب سے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی، امریکی ماہر برائے جنوبی ایشیا بھی معترف

امریکی ماہر برائے جنوبی ایشیا مائیکل کوگلیمین کا کہنا ہے کہ آج پاکستان نے حالیہ برسوں میں سب سے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی۔

ایک بیان میں مائیکل کوگلیمین نے پاکستان کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے شکوک و شبہات رکھنے والوں اور ناقدین کو بھی غلط ثابت کیا ، وہ سمجھتے تھے پاکستان پیچیدہ اور اعلیٰ سطح کے معاملے کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

امریکی ماہر برائے جنوبی ایشیا نے تسلیم کیا کہ سب سے اہم یہ کہ اس نے ایران میں ممکنہ تباہی کو ٹالنے میں مدد دی۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن کو عبرتناک شکست کا سامنا، امریکا ہمارا 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور ہوگیا، ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر بمباری اور حملے 2 ہفتوں کے لیے معطل کرنے پر رضامند ہوں، بمباری اورحملے معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جنگ بندی کیلئے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، ایرانی سفیر

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد درخواست کی تھی کہ آج رات ایران پر بھیجے جانے والے تباہ کن حملے کو روک دیا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *