جنگ بندی کیلئے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، ایرانی سفیر

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، ایرانی سفیر

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے جنگ روکنے کیلئے پاکستان کی مثبت کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان میں ایران کے سفیر کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جنگ روکنے کے لیے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم اور نازک مرحلے میں داخل ہو چُکی ہیں۔‘

ایکس پر پیغام میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ مزید تفصیلات کے لیے انتظار کریں۔

اس سے قبل ایرانی سفارتخانے نے ایکس پر لکھا کہ ٹرمپ کی حالیہ پریس کانفرنس انسانی تاریخ میں ہونے والی ادراکی غلطیوں کی ایک عمدہ مثال تھی، وہ تکبر کی بیماری کا شکار نظر آتے ہیں، جو ایک المیہ خامی ہے اور حکمران کو گہرے دلدل میں دھکیل دیتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے ایک ثالث کے طور پر کرداد ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،  امریکا اور ایران کو پاکستان کی جنگ بندی کا منصوبہ موصول ہو گیا ہے ۔

رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے  کہ امن منصوبہ دو مرحلوں پر مشتمل ہے ، پہلے فوری جنگ بندی اور اس کے بعد ایک جامع معاہدہ، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا ایران جنگ بندی کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطے کیے۔

پاکستان نے اس بحران میں خود کو ایک غیر جانبدار لیکن فعال ثالث کے طور پر پیش کیا ہے،  فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان ‘بیک چینل’ ڈپلومیسی کا آغاز اس وقت کیا جب مشرقِ وسطٰی میں جنگ کے بادل گہرے ہو چکے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *