بجلی صارفین کو زبردست جھٹکا، کتنے یونٹ پر کتنے فکسڈ چارجز ہوں گے؟ اہم خبر آگئی

بجلی صارفین کو زبردست جھٹکا، کتنے یونٹ پر کتنے فکسڈ چارجز ہوں گے؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (7 فروری 2026): وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی جس پر سماعت 10 فروری کو ہوگی۔

فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں بجلی صارفین پر لگانے کی تجویز ہے۔ واضح رہے کہ 300 یونٹ سے زائد پر فکسڈ چارجزعائد ہیں۔

پاور ڈویژن نے ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 200 روپے اور 200 یونٹ والوں پر 300 روپے فکسڈ چارجز کی تجویز دی ہے۔

100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے، 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکڈ صارفین پر 300 روپے، 300 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے، 400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 400 روپے، 500 یونٹ کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 500 روپے فکسڈ چارجز کی تجویز ہے۔

اسی طرح، ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 675 روپے کرنے، 700 یونٹ تک استعمال پر فکسڈ چارجز 125 روپے کمی سے 675 روپے کرنے اور 700 یونٹ سے زائد استعمال پر فکسڈ چارجز میں 325 روپے کمی سے 675 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

ماہانہ 301 سے 700 یونٹ سے زائد کے گھریلو صارفین کیلیے بجلی سستی کرنے، 400 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ گھریلو صارف کیلیے 1 روپے 53 پیسے کمی کرنے، 500 یونٹ تک بجلی استعمال پر فی یونٹ 1 روپے 25 پیسے کمی کرنے، 600 یونٹ تک فی یونٹ 1 روپے 40 پیسے کمی کرنے کی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں:لاکھوں کی بجلی چوری، جاوید ہاشمی کے قریبی رشتہ دار گرفتار

ماہانہ 700 یونٹ استعمال پر گھریلو صارف کیلیے فی یونٹ 91 پیسے کمی کرنے، 700 یونٹ سے زائد استعمال پر 49 پیسے فی یونٹ کمی کرنے، 5 کلو واٹ اور اس سے زائد لوڈ کے کمرشل صارفین کیلیے فی یونٹ 1 روپے 15 پیسے کمی کرنے اور صنعتی شعبے کیلیے فی یونٹ بجلی 5 روپے تک سستی کرنے کی تجویز ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *