ایران نے پھر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا،ترجمان ایرانی فوج کی تصدیق ،صورتحال ایک بار پھر سنگین

ایران نے پھر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا،ترجمان ایرانی فوج کی تصدیق ،صورتحال ایک بار پھر سنگین

ایران نے آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند کر دی ہے جس کے باعث تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔اب جہازوں کو گزرنے کیلئے ایران کی باضابطہ اجازت لینا ہوگی

ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈ کے مطابق آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی کنٹرول میں ہے اور اس کی صورتحال میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا ہے کہ جب تک امریکا ایران سے آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت بحال نہیں کرتا، آبنائے ہرمز سخت نگرانی میں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک گھنٹے میں 7 دعوے، سب غلط، ایرانی اسپیکر کا ٹرمپ پر سخت وار

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے نام پر بحری قزاقی میں ملوث ہے جبکہ اس اہم گزرگاہ کی اسٹریٹجک نگرانی اور انتظامی کنٹرول مکمل طور پر ایرانی افواج کے پاس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد عارضی طور پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئی تھیں، تاہم تازہ صورتحال نے ایک بار پھر خطے میں تشویش بڑھا دی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *