عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 17 فروری تک توسیع کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے سماعت کے بعد سنایا۔

عدالت میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف بھی مبینہ طور پر جعلی رسیدیں جمع کرانے کے الزام میں مقدمہ قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیںعمران خان کے طبی معائنہ سے متعلق بڑی خبر، وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی تصدیق کردی

عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ہوئی تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی عدم دستیابی کے باعث وکلا دلائل پیش نہ کر سکے۔ اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

عدالت نے دلائل نہ ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *