عمران خان کے طبی معائنہ سے متعلق بڑی خبر، وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی تصدیق کردی

عمران خان کے طبی معائنہ سے متعلق بڑی خبر، وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی تصدیق کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب عمران خان کا پمز اسپتال میں مکمل طبی معائنہ کیا گیا، جس میں ان کی صحت تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا تسلی بخش طبی معائنہ کیا گیا، ڈاکٹروں نے کہا کہ عمران خان کے ضروری طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال منتقل کرنا ضروری ہے، جہاں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مکمل صحت یاب قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پمزکے 5 ڈاکٹرز پرمشتمل ٹیم کا دورہ اڈیالہ جیل، عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ

انہوں نے کہا کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی درخواست اور طبی ضرورت کے پیش نظر ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے پمز اسپتال میں ان کا معائنہ کیا۔

عطا تارڑ کے مطابق ہفتہ کی رات آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں نے خصوصی طور پر عمران خان کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا، طبی ماہرین نے جدید آلات کی مدد سے چیک اپ کیا اور کسی تشویشناک صورتحال کی نشاندہی نہیں کی، ڈاکٹروں نے اپنی رپورٹ میں قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی اور مجموعی صحت معمول کے مطابق ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اس امر کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام قیدیوں کو قانون اور آئین کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جائیں، عمران خان کو بھی جیل قوانین کے تحت مکمل طبی سہولت دی جا رہی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی معائنے کے تمام تقاضے پورے کیے گئے ہیں اور 20 منٹ کے تفصیلی طبی معائنہ کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئلٹس کی شرط ختم، سویڈن کا پاکستانیوں کے لیے فل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بعض عناصر جان بوجھ کر عمران خان کی صحت کے حوالے سے غلط معلومات پھیلا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور اسی لیے حقائق قوم کے سامنے رکھے جا رہے ہیں۔

ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے عمران خان کو معمول کے مطابق ادویات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ ان کی مجموعی صحت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی کسی طبی ضرورت کی صورت میں فوری معائنہ اور علاج یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے آخر میں کہا کہ حکومت قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام معاملات کو ذمہ داری سے دیکھ رہی ہے اور کسی بھی قیدی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *