ایران نے امریکا کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو کھلا جنگی اقدام قرار دے دیا ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی دراصل جنگ کے مترادف ہے اور اس طرح کے اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ جنگ بندی کی بھی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ایران خطے میں امن کے لیے سنجیدہ ،سیز فائر کی خلاف ورزیاں سفارتی عمل میں رکاوٹ ہیں ، ایرانی وزیر خارجہ کی اسحا ق ڈار سے گفتگو
ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ تجارتی جہازوں پر حملے اور عملے کو یرغمال بنانا بھی ناقابل قبول ہے اور یہ کشیدگی کو مزید بڑھانے کا باعث بن رہا ہے
انہوں نے کہا کہ ایران ان پابندیوں کو بے اثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا
Blockading Iranian ports is an act of war and thus a violation of the ceasefire.
Striking a commercial vessel and taking its crew hostage is an even greater violation.Iran knows how to neutralize restrictions, how to defend its interests, and how to resist bullying.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 21, 2026
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحری ناکہ بندی اور ایرانی جہازوں کے خلاف اقدامات پر تہران کو شدید تحفظات ہیں۔
ان کے مطابق ایران نے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا لیکن امریکی رویہ غیر سنجیدہ رہا۔

