ایران خطے میں امن کے لیے سنجیدہ ،سیز فائر کی خلاف ورزیاں سفارتی عمل میں رکاوٹ ہیں ، ایرانی وزیر خارجہ کی اسحا ق ڈار سے گفتگو

ایران خطے میں امن کے لیے سنجیدہ ،سیز فائر کی خلاف ورزیاں سفارتی عمل میں رکاوٹ ہیں ، ایرانی وزیر خارجہ کی اسحا ق ڈار سے گفتگو

خطے میں جاری کشیدگی اور سفارتی کوششیں،ایرانی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں جنگ بندی کی صورتحال اور علاقائی امن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس رابطے میں ایران کی جانب سے سیزفائر کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گی اور اسے سفارتی عمل میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ موجودہ صورتحال میں مسلسل خلاف ورزیاں مذاکرات اور سفارتی پیش رفت کو متاثر کر رہی ہیں، اور اس بات پر زور دیا کہ آئندہ اقدامات تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ہی کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے سنجیدہ ہے تاہم ایسے حالات میں پیش رفت مشکل ہوتی جا رہی ہے۔دوسری جانب پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اس موقع پر خطے میں امن کے فروغ اور

 یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے میں امن کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق

زیر التوا مسائل کے حل کے لیے مسلسل رابطے اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی چینلز کو فعال رکھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ کسی بھی قسم کی کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔

اسی دوران ایرانی وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب سے بھی گفتگو کی اور مؤقف اختیار کیا کہ بعض عالمی طاقتوں کا رویہ اور پالیسیاں سفارتی اصولوں کے مطابق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام صورتحال کا جائزہ لے کر مناسب فیصلے کرے گا۔مجموعی طور پر یہ سفارتی رابطے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ خطے میں

کشیدگی کے باوجود مکالمے کا عمل جاری ہے تاہم اعتماد کی بحالی اور پائیدار حل کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *