جنگ میں 800 امریکی اور 1321 اسرائیلی فوجی ہلاک، مطالبات پورے ہونے تک امریکا کو جانے نہیں دینگے : ایران

جنگ میں 800 امریکی اور 1321 اسرائیلی فوجی ہلاک، مطالبات پورے ہونے تک امریکا کو جانے نہیں دینگے :  ایران

ترجمان ایرانی فوج نے کہاہے  کہ 4 مطالبات پورے ہونے تک امریکا کو جانے نہیں دیں گے،  جنگ شروع ہونے سے اب تک 800 امریکی فوجی ہلاک اور 5 ہزار زخمی ہوئے جبکہ 1321 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے۔

ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ جنگ میں 17 امریکی اڈے تباہ کیے ہیں،  امریکی فوج کا ہوٹلوں میں چھپنا ذلت آمیز پسپائی ہے، امریکی فوجی حکمت عملی کی ناکامی اس کی ساکھ کو دھچکا ہے، ہم اپنے مطالبات پورا ہونے تک امریکا کو جانے نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ایران کے فوجی ترجمان نے خلیجی ریاستوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ امریکیوں کو ان کے اڈوں سے نکال باہر کریں، انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستوں نے نہیں نکالا تو امریکی اڈوں کو مزید نقصان پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران اور اس کے نواح میں امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری

ایرانی فوج ترجمان نے کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کا تعاقب کر رہے ہیں جو بھاگ گئے اور ہوٹلز میں چھپے ہیں، ہم اس ہوٹل کو امریکی سمجھتے ہیں جس میں امریکی فوجی اکٹھے ہوں گے۔

ایرانی فوج ترجمان نے مزید کہا تھا کہ ایران نے ثابت کر دیا کہ امریکی ایف 35 طیارے اب محفوظ نہیں، انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی گذرگاہ آبنائے ہرمز اب پہلے جیسا نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے 28 فروری 2026 کو اسرائیل کے ساتھ ہم آہنگی سے ایک وسیع فوجی آپریشن شروع کیا تھا ، امریکی سینٹرل کمانڈ کے اعداد و شمار کے مطابق تب سے اب تک ایران کے اندر مختلف مقامات پر 9 ہزار سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں جبکہ ایران کے 140 سے زائد بحری جہازوں کو تباہ یا نقصان پہنچایا گیا،  امریکہ اور اسرائیل کے تاحال بھی تہران اور اس کے نواح میں حملے جاری ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *