ایران کا وسطی اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ ، 30 ملین ڈالرز کا ڈرون مار گرایا

ایران کا وسطی اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ ، 30 ملین ڈالرز کا ڈرون مار گرایا

ایران نے وسطی اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کر دیا، حملے میں اسرائیل کا 30 ملین ڈالرز کا ڈرون مارگرایا۔

عرب میڈیا کے مطابق میزائل کے ملبے گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور آگ لگ گئی،  ایمبولینس سروس کے مطابق تباہ شدہ میزائل کا ملبہ تل ابیب کے قریبی ٹاؤن پر گرا، جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے اصفہان کے قریب ایم کیو نائن ریپر ڈرون مار گرایا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایم کیو نائن ریپر ڈرون نگرانی اور حملوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، جس کی مالیت تقریباً 30 ملین ڈالرز بتائی جاتی ہے، ایران نے اب تک 146 ڈرون مار گرائے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے سے وسطی اسرائیل میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :تہران اور اس کے نواح میں امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ گُش دان کے علاقے میں 6 اور بنی براک میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کے شہر اصفہان میں ایک بڑے اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا ہے، امریکی حکام نے کہا کہ امریکا نے اصفہان میں 2000 پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم استعمال کیے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں 10 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

editor

Related Articles