میٹرک امتحانات کا آغاز آج سے ہوگا،طلبہ اور والدین کو تحفظات

میٹرک امتحانات کا آغاز آج سے ہوگا،طلبہ اور والدین کو تحفظات

کراچی شہر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، تاہم امتحانی مراکز میں آخری وقت تک تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رہنے سے طلبہ اور والدین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعدد والدین نے شکایت کی ہے کہ امتحانات سے محض ایک دن قبل ایڈمٹ کارڈز پر درج امتحانی مراکز تبدیل کر دیے گئے، جس کے باعث شدید پریشانی اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ اس اچانک تبدیلی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور حکام سے فوری وضاحت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایرانی تجاویز پر حیران کن بیان سامنے آگیا

یاد رہے کہ ایڈمٹ کارڈز کے اجرا اور آن لائن فراہمی میں ناکامی پر وزیرِ تعلیمی بورڈ سندھ محمد اسماعیل راہو نے گزشتہ روز چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

وزیرِ تعلیم نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ اس سنگین غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، بصورتِ دیگر تین روز میں تسلی بخش جواب نہ ملنے پر سخت تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *