پشاورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل افریدی کو نامزد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیر حسین گیگیانی اور تفتیشی افسر انسداد دہشتگردی عدالت نمبر تین میں پیش ہوئے ، تفتیشی افسر نے چالان عدالت میں پیش کردیا ۔
چالان میں وزیر اعلیٰ ، سابق صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، ضلعی صدر عرفان سلیم اور کارکن عامر چمکنی نامزد کیے گئے ہیں ۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے پنجاب فارنزک لیب رپورٹ اور نادرا رپورٹ کی بنا پر وزیر اعلی سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا، چالان ریکارڈ کے لئے جمع کرہا ہوں لیکن پراسیکیوٹر مجھ سے نہیں لے رہا۔
ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیر حسین گیگیانی نے چالان جمع نہ کروانے پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر اور پبلک پراسیکیوٹر کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے عدالت میں درخواست جمع کردی ۔
بعدازاں عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا ہے ۔