اسلام آباد ایئر پورٹ کو پروازوں کیلئے بند کردیا گیا

اسلام آباد ایئر پورٹ کو پروازوں کیلئے بند کردیا گیا

اسلام آباد ایئر پورٹ کو پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق تمام پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد سے پروازوں کا رخ متبادل ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے ،

اسلام آباد ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کی آمد و رفت  کچھ وقت کیلئےمعطل رہے گی۔ اس دوران بعض فضائی راستے عارضی طور پر بند رہیں گے جس کے نتیجے میں پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑ سکتا ہے۔

لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مطابق بھی کچھ فضائی راستے عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے، جس سے ایئرلائنز کو اپنی پروازوں میں ممکنہ تاخیر کے پیش نظر اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران اسرائیل کشیدگی: دبئی ایئرپورٹ بند کردیا گیا، تمام فضائی آپریشنز معطل

نوٹم پی اے اے کے مطابق ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی معطلی عارضی ہے اور متعلقہ حکام پروازوں کی روانگی اور آمد کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی فلائٹس کی معلومات کے لیے ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی تاخیر یا شیڈول میں تبدیلی سے قبل آگاہ رہ سکیں۔

اس فیصلے کا مقصد پروازوں کی حفاظت اور ایئرپورٹ کے آپریشنز کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔ ایئرپورٹ حکام نے مسافروں اور ایئرلائنز سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ پروازوں کے آپریشن میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *