ایران اسرائیل کشیدگی: دبئی ایئرپورٹ بند کردیا گیا، تمام فضائی آپریشنز معطل

ایران اسرائیل کشیدگی: دبئی ایئرپورٹ بند کردیا گیا، تمام فضائی آپریشنز معطل

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کی آمد و رفت کو تاحکمِ ثانی معطل کر دیا گیا ہے جس کے باعث سیکڑوں مسافر ایئرپورٹ پر پھنس گئے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے باعث پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پروازوں کی بحالی سے متعلق فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا، تاہم فی الحال کوئی حتمی وقت نہیں بتایا گیا۔

فلائٹس کی اچانک معطلی کے باعث بیرونِ ملک جانے اور آنے والے مسافروں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں جبکہ ٹرمینلز پر رش بڑھ گیا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں پروازوں سے متعلق واضح معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں جس سے بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال معمول پر آتے ہی آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عباس عراقچی، اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کی ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *