پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

ملک میں   16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے نجی ٹی وی  کے مطابق متعلقہ حکام نے نئی قیمتوں کے تعین کے لیے ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی ہے اور  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز تیار کر لی گئی ہے۔

  پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

 نجی ٹی وی کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سب سے زیادہ یعنی 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل عام طور پر زرعی مقاصد اور چھوٹی صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے، اس لیے اس میں اضافے سے کسانوں اور چھوٹے کاروباری حلقوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر

  قیمتوں سے متعلق تمام حساب کتاب مکمل کر لیا گیا ہے اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔ پیٹرولیم ڈویژن وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔ تاہم سرکاری اعلان تک قیمتوں میں رد و بدل کی شرح میں معمولی تبدیلی بھی ممکن ہے۔ عوام اور کاروباری طبقہ نئی قیمتوں کے اعلان کا انتظار کر رہا ہے کیونکہ ایندھن کی قیمتوں میں ہر اضافہ مہنگائی کی مجموعی صورتحال پر اثر انداز ہوتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *