پاکستان نے پوری دنیا میں خود کو منوالیا،بھارت دھروندر 2 پر ہی گزارہ کررہا ہے،ششی تھرور

پاکستان نے پوری دنیا میں خود کو منوالیا،بھارت دھروندر 2 پر ہی گزارہ کررہا ہے،ششی تھرور

انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما اور بھارتی لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے ایک ٹی وی شو میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین سفارتکاری سے پاکستان نے پوری دنیا میں خود کو منوا لیا جبکہ بھارت ابھی تک دھروندر ٹو پر ہی گزارہ کررہا ہے ۔

انہوں نے مودی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی سفارتکاری مکمل طور پر ناکام ہوچکی اور مودی کی پالیسیوں کے باعث بھارت بہت پیچھے رہ گیا ہے

انہوں نے بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ مؤثر سفارتکاری کے ذریعے پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے جبکہ بھارت ابھی تک پرانے بیانیے سے باہر نہیں نکل سکا۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت کے پاس دریائوں کا رُخ موڑنے اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت نہیں، ششی تھرور

ششی تھرور نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث بھارت بین الاقوامی میدان میں پیچھے رہ گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جہاں دیگر ممالک سفارتی محاذ پر آگے بڑھ رہے ہیں، وہیں بھارت کی حکمت عملی میں واضح کمزوریاں نظر آ رہی ہیں۔

نریندر مودی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں تسلسل اور مؤثر حکمت عملی کا فقدان ہے، جس کے باعث بھارت کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سفارتکاری کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، بصورت دیگر بھارت کو عالمی سطح پر مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *