بلوچستان میں دہشت گردی پر امریکا کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

بلوچستان میں دہشت گردی پر امریکا کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

امریکا نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان لبریشن آرمی ایک نامزد غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے اور امریکا ان ہولناک حملوں کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اہران امریکہ مزاکرات سے دو روز قبل ایران کو بڑی کامیابی،اہم مطالبہ منوا لیا

امریکی بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف مشترکہ عالمی کوششیں ناگزیر ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بلوچستان میں حالیہ دنوں کے دوران دہشت گردی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان واقعات کے بعد پاکستان کی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر رہے ہیں۔

اس سے قبل اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی اداروں اور متعدد ممالک نے بھی پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات اور سکیورٹی فورسز کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ عالمی برادری کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی پالیسیوں کو مؤثر اور درست قرار دیا جا رہا ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی حکمت عملی پر عمل درآمد جاری رکھے گا اور اس سلسلے میں عالمی شراکت داروں کے تعاون کو اہمیت دیتا رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *