اہران امریکہ مزاکرات سے دو روز قبل ایران کو بڑی کامیابی،اہم مطالبہ منوا لیا

اہران امریکہ مزاکرات سے دو روز قبل ایران کو بڑی کامیابی،اہم مطالبہ منوا لیا

ایران نے امریکا کو دوطرفہ مذاکرات کا مقام ترکیہ سے عمان منتقل کرنے پر رضا مند کر لیا ہے، جسے حالیہ کشیدہ حالات میں تہران کی ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ ایران کی درخواست پر کیا گیا، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مذاکرات کا مقام تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اب جمعہ کے روز عمان میں ہوں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تہران کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، جبکہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مقام کی تبدیلی ایران کے مؤقف کی جیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خامنہ ای کی سخت وارننگ کے بعد امریکا دفاعی پوزیشن پر، ٹرمپ مذاکرات پر آمادہ

ادھر پاکستان کی جانب سے بھی ان مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات بیک ڈور چینل سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئے ہیں اور پاکستان کو باضابطہ طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے، جو عمان جا کر مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ان مذاکرات میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اور قطر بھی شریک ہوں گے، جبکہ مصر، عمان اور متحدہ عرب امارات کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاملات پر بات چیت پانچویں دور کے بعد تعطل کا شکار تھی اور مئی 2023 میں معطل ہو گئی تھی، تاہم اب ایک بار پھر مذاکرات کی بحالی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذاکرات کا انعقاد عمان میں متوقع ہے اور یہ فیصلہ ایران کی درخواست پر کیا گیا، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ترکیہ کے بجائے عمان کو مقام بنانے پر اتفاق کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *