بھارت سے میچ کیوں ہارے؟سلمان آغا نے وجہ بتادی

بھارت سے میچ کیوں ہارے؟سلمان آغا نے وجہ بتادی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم گروپ میچ میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اعتراف کیا ہے کہ پاور پلے کے دوران ابتدائی وکٹیں گرنے سے ٹیم دباؤ کا شکار ہو گئی اور یہی چیز میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہوئی۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم بیٹنگ میں اچھی شروعات کرنے میں ناکام رہی، جس کی وجہ سے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاور پلے کے اوورز کسی بھی ٹی 20 میچ میں انتہائی اہم ہوتے ہیں، اور اگر اس مرحلے پر وکٹیں گر جائیں تو ٹیم کی حکمت عملی متاثر ہوتی ہے اور دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی بیٹرز کا فلاپ شو،بھارت نے پاکستان کو بڑے مارجن سے ہرا دیا

کپتان کا کہنا تھا کہ جب آغاز اچھا نہ ہو تو ٹیم کو میچ میں واپسی کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، تاہم اس میچ میں بلے باز اس دباؤ کو سنبھالنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلے بازوں کے پاس اننگز کو سنبھالنے اور ذمہ داری لینے کا موقع تھا، لیکن وہ صورتحال کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کو اپنی بیٹنگ میں تسلسل اور بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، خاص طور پر بڑے میچز میں جہاں ہر اوور اور ہر وکٹ اہمیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرے گی اور آنے والے میچز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے بھرپور تیاری کرے گی۔

انہوں نے شائقین کرکٹ کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو مداحوں کی توقعات کا احساس ہے اور کھلاڑی آئندہ میچز میں بہتر کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ کپتان کے مطابق ٹیم اپنی کمزوریوں پر قابو پا کر مضبوط واپسی کی کوشش کرے گی تاکہ ٹورنامنٹ میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *