حکومت نے گندم کے نئے ریٹ مقرر کر دیے

حکومت نے گندم کے نئے ریٹ مقرر کر دیے

صوبائی حکومت سندھ نے نئے مالی سال کے لیے گندم کی سپورٹ قیمت 3,500 روپے فی من مقرر کر دی ہے اور گندم کی باضابطہ خریداری یکم اپریل سے شروع ہو جائے گی۔ صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ گندم پالیسی بلاول بھٹو کی ویژن کے مطابق مرتب کی گئی ہے تاکہ سندھ کے کسانوں اور عوام دونوں کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ گندم کی خریداری صرف رجسٹرڈ ہاری کارڈ کے حامل کسانوں سے کی جائے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ گزشتہ ادوار میں بے ضابطگیوں کے مرتکب 74 افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جن میں 9 کو برطرف، 22 کو معطل اور باقی 43 کو شوز کاز نوٹس جاری کیے گئے، جبکہ کرپشن کرنے والے افسران کے خلاف زیرو فیصد ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری،ماہانہ 20 لیٹر سبسڈی پٹرول ملے گا،ایپ تیار کر لی گئی

مخدوم محبوب الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے مارکیٹ میں گندم کی قیمت کو کنٹرول کرنے اور عوام کو سستی گندم فراہم کرنے کے لیے ایک ملین ٹن گندم ریلیز کر دی ہے اور اس کے لیے 84 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے، جو حکومت کی عوام دوست پالیسیاں اور کسانوں کی حمایت کے عکاس ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *