افغانستان کی جانب سے نام نہاد ترجمان حمد اللہ فطرت کی طرف سے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم سرکاری مؤقف کے مطابق یہ دعوے بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
متعلقہ ذرائع اور وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے صرف فتنہ الخوارج اور افغان طالبان سے وابستہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور یہ کارروائیاں مکمل طور پر ہدفی نوعیت کی رہی ہیں۔
ان کارروائیوں میں نہ صرف دہشتگرد انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا بلکہ مختلف مقامات پر موجود ٹھکانوں کو تباہ اور بعض کو قبضے میں بھی لیا گیا۔
ان حملوں کی تفصیلات، جن میں ہلاک اور زخمی ہونے والے عناصر کی تعداد شامل ہے، باقاعدگی سے جاری کی جاتی رہی ہیں ان کارروائیوں کی ویڈیوز اور شواہد بھی منظر عام پر لائے گئے، تاکہ حقائق واضح رہیں، برخلاف اس کے کہ بعض حلقوں کی جانب سے غیر مصدقہ معلومات اور من گھڑت گرافکس کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :عطا ءتارڑ نے پاک افغان بین الاقوامی سرحد سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈہ مسترد کردیا
دوسری جانب عالمی سطح پر اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں افغان طالبان اور ان کے حمایت یافتہ گروہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں،حال ہی میں بنوں کے علاقے ڈومیل میں ہونے والے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت دس شہریوں کی شہادت کو بھی اسی سلسلے کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ امر بھی سامنے آ چکا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے شواہد مختلف مواقع پر عوام کے سامنے پیش کیے جا چکے ہیں، جن میں 5 اپریل کو بلوچستان کے وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس بھی شامل ہے۔
ایک اور اہم حقیقت یہ ہے کہ افغانستان کے اندر دہشتگرد قیادت کو پناہ دی جا رہی ہے، جبکہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی رپورٹس میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ متعدد دہشتگرد گروہ وہاں سرگرم ہیں اور افغان طالبان کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے افغان ترجمان اور دیگر متعلقہ عناصر مسلسل جھوٹے اور گمراہ کن بیانات جاری کرتے ہیں، جن میں پرانی، جعلی حتیٰ کہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز بھی شامل ہوتی ہیں، ان بیانیوں کو بعض بیرونی قوتوں کی حمایت حاصل ہے، جو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے پروپیگنڈا کو فروغ دے رہی ہیں۔
*Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting*
🟠 The so called spokesperson Hamdullah Fitrat has again come up with a set of lies. It is well established that Pakistan has only undertaken precise targeting of Fitna al Khwarij and Afghan Taliban terrorist infrastructure in… pic.twitter.com/ZpSWE3MrBc— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) April 5, 2026

