وزیر اعظم آج کون سے اہم فیصلے کریں گے،قوم کی نظریں اسلام آباد پر لگ گئیں

وزیر اعظم آج کون سے اہم فیصلے کریں گے،قوم کی نظریں اسلام آباد پر لگ گئیں

وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی صورتحال کے پیش نظر آج ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے یہ اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مشاورت کے بعد مشترکہ فیصلے کیے جا سکیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سادگی اور بچت کو فروغ دینے کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کرنے اور عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری متوقع ہے جبکہ موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب دوبئی قطر ودیگر ممالک جانیوالی پروازوں سے متعلق اہم خبر

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بعض اہم تجاویز بھی زیر غور آئیں گی جن میں سرکاری امور اور رابطوں کو زوم یا دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے انجام دینے کی تجویز شامل ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز اور سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم کی پالیسی پر بھی غور کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *