ٹرمپ نے یورپین ممالک کے ساتھ بھی محاذ کھول لیا،بڑی دھمکی بھی دے ڈالی

ٹرمپ نے یورپین ممالک کے ساتھ بھی محاذ کھول لیا،بڑی دھمکی بھی دے ڈالی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آبنائے ہرمز کھلوانے میں امریکہ کا ساتھ نہ دیں تو وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے۔ یہ دھمکی ایسے وقت میں دی گئی ہے جب خطے میں کشیدگی پہلے ہی بڑھ چکی ہے اور عالمی سیاست میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے تاکہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے معاملے میں امریکہ کا ساتھ دیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا بحران اور یوکرین کی جنگ اب ایک دوسرے سے جڑتے دکھائی دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی سکیورٹی کی صورتحال مزید غیر مستحکم ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے فوری طور پر سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو قابو میں لایا جا سکے۔ دوسری جانب برطانیہ میں بھی آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

 امریکہ اور یورپی ممالک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر سکتے ہیں، خاص طور پر اس وجہ سے کہ یورپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ میں امریکہ کا بھرپور ساتھ دینے سے گریز کیا۔ اس صورتحال نے مغربی اتحاد میں دراڑیں پیدا کرنے کا خدشہ بڑھا دیا ہے۔

 یہ دھمکی عالمی طاقتوں کے درمیان تعلقات پر اثر ڈال سکتی ہے اور یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کی عالمی حکمت عملی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *