1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

نیشنل سیونگز سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کی پہلی 1500 روپے مالیت والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی جلد لاہور میں ہوگی۔ شہری اب اپنی قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ یہ بانڈز ان کے لیے خوشخبری اور بڑے انعامات کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

پاکستان کے تمام شہری جو اصل شناختی کارڈ کے حامل ہیں وہ اسٹیٹ بینک کے کسی بھی دفتر، منظور شدہ کمرشل بینک کی برانچ یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے پرائز بانڈ خرید سکتے ہیں۔ بانڈ خریدنے کے بعد شہری اسٹیٹ بینک یا نامزد برانچوں میں آفیشل کلیم فارم جمع کروا کر انعامی رقم کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

انعامات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے  پہلے انعام کے لیے ایک خوش نصیب کو 30 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی، دوسرے انعام کے لیے تین افراد کا انتخاب ہوگا اور ہر ایک کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ اس کے علاوہ تیسرے انعام میں 1696 خوش نصیبوں کو منتخب کیا جائے گا، اور ہر ایک فاتح کو 18,500 روپے انعام ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے اہم خبر

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ نئے ٹیکس قوانین کے تحت بانڈ جیتنے والوں پر ٹیکس کا اطلاق کیا جائے گا، ٹیکس فائلرز پر انعامی رقم کا 15 فیصد ٹیکس لگے گا جبکہ نان فائلرز کو 30 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ہی انعامی رقم فاتح کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔

نیشنل سیونگز سینٹر کے حکام کے مطابق، 1500 روپے والے پرائز بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی 16 فروری 2026 کو لاہور میں منعقد ہوگی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بروقت بانڈ خریدیں اور اپنی انعامی دعووں کے لیے ضروری دستاویزات تیاررکھیں تاکہ قرعہ اندازی میں حصہ لے سکیں۔

یہ بانڈز نہ صرف سرمایہ کاری کا محفوظ ذریعہ ہیں بلکہ عام شہریوں کے لیے بڑی رقم جیتنے کا سنہری موقع بھی فراہم کرتے ہیں، جو مالی تحفظ اور خوشحالی کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *