چکن کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،شہریوں کیلئے بری خبر

چکن کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،شہریوں کیلئے بری خبر

رنگوں اور خوشیوں کے تہوار بسنت کے موقع پرلذیذ پکوانوں کی تیاری کے باعث چکن، مٹن اور بیف کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، تاہم اس بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ نے گوشت کی قیمتوں کو بھی آؤٹ آف کنٹرول کر دیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ نامے بازاروں میں صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ عملی طور پر دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری نرخ نامےمیں چکن کی کنٹرول قیمت 526 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، مگر بسنت کے موقع پر یہ قیمت پتنگوں اور ڈور کی طرح بلند ہو چکی ہے اور مارکیٹ میں چکن 600 روپے سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں چکن مقررہ قیمت سے کہیں زیادہ پر فروخت کیا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں زبردست دھماکہ،تیسرے دن بھی ہزاروں روپے کی ریکارڈ کمی

اسی طرح مٹن اور بیف کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ شہر بھر کے قصاب خانوں اور سپر اسٹورز پر مٹن 2800 سے 3200 روپے فی کلوگرام جبکہ بیف 1200 سے 1400 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق تہوار کے قریب آتے ہی دکانداروں نے ریٹ بڑھا دیے ہیں اور خریدار مجبوراً مہنگا گوشت خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ سپر اسٹورز میں ڈپٹی کمشنر کے نام سے قائم کیے گئے ڈی سی کاؤنٹرز پر غیر معیاری مٹن، پھل اور سبزیاں رکھی جا رہی ہیں، جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر معیار اور قیمت دونوں پر کوئی کنٹرول نہیں تو ایسے کاؤنٹرز کا قیام محض نمائشی اقدام بن کر رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بسنت پر اندرون ملک ائر لائنز کے ٹکٹس کے متعلق بڑی خبر

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بسنت جیسے تہواروں پر جہاں لوگ خوشیاں منانے کے خواہاں ہوتے ہیں، وہیں مہنگائی ان کی خوشیوں کو گہنا دیتی ہے۔ شہری انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ فوری طور پر مارکیٹ میں مداخلت کرے، نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ سپلائی کم اور طلب زیادہ ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم شہری اس جواز کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہر تہوار پر یہی بہانہ بنا کر عوام کو لوٹا جاتا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مٹن اور بیف سمیت تمام اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ بسنت کی خوشیاں مہنگائی کی نذر نہ ہوں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *