رمضان المبارک میں صدقۂ فطر اور فدیہ کتنا دینا ہوگا؟ نئی سرکاری رقوم مقرر کر دی گئیں

رمضان المبارک میں صدقۂ فطر اور فدیہ کتنا دینا ہوگا؟ نئی سرکاری رقوم مقرر کر دی گئیں

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کے لیے صدقۂ فطر اور فدیۂ صوم کی مقررہ رقوم کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مطابق اس سال صدقۂ فطر اور فدیۂ صوم کی کم از کم رقم 300 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بتایا کہ گندم کے آٹے کے حساب سے 300 روپے، جو کے حساب سے 1100 روپے صدقۂ فطر اور فدیۂ صوم ادا کیا جائے گا۔ اسی طرح کھجور کے حساب سے یہ رقم 1600 روپے، کشمش کے حساب سے 3800 روپے، منقیٰ کے حساب سے 5400 روپے جبکہ سرکاری آٹے کے حساب سے 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صدقۂ فطر ہر مسلمان پر لازم ہے، چاہے وہ مرد ہو یا عورت، چھوٹا ہو یا بڑا، غلام ہو یا آزاد۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صاحبِ حیثیت افراد کو تلقین کی کہ وہ صرف گندم کے نصاب پر اکتفا نہ کریں بلکہ اپنی مالی استطاعت کے مطابق صدقۂ فطر ادا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو فائدہ پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے ورک ویزا، یو اے ای کا بڑا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی مقامی قیمتوں کے مطابق صدقۂ فطر اور فدیۂ صوم ادا کریں۔

علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کے مطابق 30 روزوں کا فدیہ گندم کے حساب سے 9000 روپے، جو کے حساب سے 33000 روپے، کھجور کے حساب سے 48000 روپے، کشمش کے حساب سے 114000 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 162000 روپے بنتا ہے، جبکہ سرکاری آٹے کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 6000 روپے ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر کوئی شخص جان بوجھ کر روزہ توڑ دے تو اس کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق صدقۂ فطر کا نصاب وزن کے اعتبار سے گندم کے لیے نصف صاع یعنی احتیاطاً 2 کلوگرام ہے، جبکہ جو، کھجور اور منقیٰ کے لیے ایک صاع یعنی تقریباً 4 کلوگرام مقرر ہے۔

دریں اثنا فتویٰ کونسل یو اے ای نے رمضان 2026 کے لیے صدقۂ فطر، فدیہ اور دیگر شرعی ادائیگیوں کی سرکاری رقوم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلے وزارتِ اقتصادیات اور سیاحت کے تعاون سے کی گئی فیلڈ پرائس اسٹڈی کے بعد جاری کیے گئے۔

کونسل کے اعلامیے کے مطابق، صدقۂ فطر فی شخص 2.5 کلو چاول یا اس کی نقد قیمت 25 درہم ہوگی۔ روزہ نہ رکھنے والے افراد کے لیے فدیہ ایک مسکین کو 3.25 کلو گندم یا 20 درہم فی دن کے حساب سے ادا کیا جائے گا۔ فدیہ کھانا کھلانے کی صورت میں بھی یہی رقم لاگو ہوگی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رمضان کے روزے جان بوجھ کر توڑنے پر فدیہ 1,200 درہم مقرر کی گئی ہے، جو 60 مستحق افراد میں تقسیم کی جائے گی۔ حج یا عمرہ کے دوران کسی ممنوعہ عمل کے ارتکاب پر فدیہ 120 درہم ہوگا، جو چھ مستحقین کو دیا جائے گا۔ مزید یہ کہ ایک افطار کھانے کی کم از کم قیمت 20 درہم رکھی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *