انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ: پاکستانی اسپنرز کی بڑی ڈیل، ابرار احمد کروڑوں میں منتخب

انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ: پاکستانی اسپنرز کی بڑی ڈیل، ابرار احمد کروڑوں میں منتخب

انگلینڈ کے معروف ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ دی ہنڈرڈ کی 2026 پلیئرز نیلامی میں پاکستانی اسپنرز کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدر آباد کی مالکن کاویا مران نے پاکستانی مسٹری اسپنر ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں اپنی ٹیم کے لیے خرید لیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی معروف ڈومیسٹک کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ نے نیلامی کے دوران سن رائزرز لیڈز نے ابرار احمد کو ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 7 کروڑ 12 لاکھ پاکستانی روپے) میں سائن کیا۔

اس کے علاوہ برنگھم فونکس نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کو ایک لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 5 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے) میں اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ دی ہنڈرڈ لیگ کی نیلامی سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بھارت سے وابستہ گروپس انگلش لیگ میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو منتخب نہیں کریں گے، تاہم سن رائزرز لیڈز کے فیصلے نے یہ تاثر غلط ثابت کر دیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا کاویان مران کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے، جہاں کچھ بھارتی صارفین کی جانب سے سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی ابرار احمد کو ٹیم میں کیوں شامل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کے مداحوں کیلئے بری خبر ، اہم لیگ سے دستبردار

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *