لکی مروت کے غیور عوام نے دہشت گردوں کو اپنے علاقہ سے بھگا دیا

لکی مروت کے غیور عوام نے دہشت گردوں کو اپنے علاقہ سے بھگا دیا

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے عوام نے ایک بار پھر اپنی جرات، بہادری اور اپنی سرزمین سے وفاداری کی مثال قائم کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگوں نے متحد ہو کر دہشت گرد عناصر کا نہ صرف سامنا کیا بلکہ انہیں گھیرے میں لے کر علاقے سے نکلنے پر بھی مجبور کر دیا۔

ویڈیو میں واضح طور پر نظر آتا ہے کہ علاقے کے عوام منظم انداز میں جمع ہوئے اور انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف سخت ردعمل دیا۔
عوامی مزاحمت کے باعث دہشت گردوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی اور وہ وہاں سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے، اس واقعے نے مقامی سطح پر عوامی یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف اجتماعی شعور کو اجاگر کیا ہے۔

اس موقع پر شہریوں نے دہشت گردوں کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں اپنا مؤقف پیش کیا، عوام کی جانب سے یہ واضح پیغام دیا گیا کہ وہ کسی بھی صورت اپنی پرامن سرزمین کو بدامنی کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :کوہاٹ میں بڑا آپریشن‘، سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو میں شہریوں کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اگر دہشت گردوں کو واقعی جنگ کا شوق ہے تو وہ ہندوستان میں جاکر جہاد کریں یا کہیں اور جا کر لڑیں علاقے کو تشدد اور بدامنی سے محفوظ رکھا جائے۔

یہ واقعہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مقامی آبادی دہشت گردی کے خلاف نہ صرف بیدار ہے بلکہ عملی طور پر بھی اس کے خلاف کھڑی ہے۔
لکی مروت کے عوام کی جانب سے دیا گیا یہ پیغام واضح کرتا ہے کہ علاقے کے لوگ امن کے خواہاں ہیں اور کسی بھی قسم کی شدت پسندی کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

editor

Related Articles