حج 2026، وفاقی وزیر مذہبی امور نے پہلی پرواز کا اعلان کر دیا

حج 2026، وفاقی وزیر مذہبی امور نے پہلی پرواز کا اعلان کر دیا

وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف نے ریاض پہنچ کر حج 2026 کے انتظامات سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز 18 اپریل کو سعودی عرب روانہ ہوگی۔

ریاض آمد پر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے عہدیداران نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس سال عازمین کے لیے رہائش، کھانے پینے اور سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، جو سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کے تعاون سے ممکن ہوا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پہلی مرتبہ 25 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے ذریعے مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز رفتار سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے سفر کا وقت کم اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :قبل از وقت تیاری مکمل، حج پروازوں کے لیے پی آئی اے کا بڑا اعلان

انہوں نے کہا کہ ایام حج کے دوران منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی عازمین کے لیے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عبادات کے دوران کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

سردار محمد یوسف نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حجاج کرام پر کسی قسم کا اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، اور حکومت سعودی حکام کے ساتھ مل کر حج آپریشن کو کامیابی سے مکمل بنائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *